یکم ربیع الاول پر استقبال میلاد کی 12ویں سالانہ ریلی
ملتان (کرائم رپورٹر)پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیر اہتمام یکم ربیع الاول کے موقع پر 12ویں سالانہ عظیم الشان استقبال میلاد ریلی نکالی گئی، جس میں عاشقان رسول ؐنے بھرپور شرکت کی۔
ریلی کا آغاز جامعہ صدیقیہ مہریہ، ولایت آباد نمبر 2 سے ہوا۔ شرکا نے درود و سلام اور ‘‘سرکار کی آمد مرحبا، دلدار کی آمد مرحبا’’ کے نعروں سے حضور اکرم ؐ کی آمد کا استقبال کیا۔ریلی سے علامہ سعید اختر قادری، مرزا اصغر علی، الحاج محمد علی انصاری، حافظ ظفر قریشی حامدی، شفقت طلال تاشفین، کامران چشتی، عبدالقیوم قریشی، پیر مظہر فاروق چشتی، علامہ لیاقت سعیدی اور حافظ مبارک عطاری سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments