لودھراں،فوڈاتھارٹی پر رشوت لینے ،جھوٹے مقدمات کا الزام
اہلکاروں نے ایک بار رشوت وصول کی دوبارہ انکار پر مقدمہ درج کرادیا جعلی مرچیں پکڑنے کا دعویٰ کرکے شہرت کو نقصان پہنچایا،محمد تنویر
لودھراں(سٹی رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی لودھراں پر مبینہ طور رشوت لینے ،دوبارہ رشوت نہ دینے پر کمپنی کی پیک شدہ مرچوں کے نمونے حاصل کر کے رجسٹرڈ کمپنی کے خلاف کارروائی کی بجائے یونیورسٹی کے طالب علم پر مقدمہ درج کروانے کیلئے پولیس کو استغاثہ بھجوانے جیسے الزامات ۔متاثرہ دکاندار کی انجمن تاجران کریانہ مرچنٹ کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس ۔وزیر اعلی پنجاب اور چیئرمین فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز رشید کریانہ مرچنٹ کے مالک محمد تنویر نے صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن لودھراں کے صدرریاست علی عباسی،جنرل سیکرٹری چودھری سعید ،حاجی ظہور بھٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ میری مین روڈ لودھراں پر رشید کریانہ سٹور کے نام سے شاپ ہے ۔ 29جولائی کو پنجاب فوڈ اتھارٹی نے میرے گودام واقع نزد گول مسجد چھاپہ مار کر گودام میں پسی ہوئی مرچ جوکہ حیدری فوڈ پروڈکشن حیدرآباد کی پیک شدہ ہے جس کے نمونے فوڈ اتھارٹی کے آفیسر ڈاکٹر سفیان صدیق ،فوڈ سیفٹی آفیسر وسیم اسلم جوکہ اے ایف ایس او ہیں کے ہمراہ مرچ کے نمونے حاصل کر کے کہا کہ ہم نے لیبارٹری بھجوانے ہیں اورمجھ سے مبینہ 20ہزار روپے رشوت بھی لی ۔ ایک ماہ بعددوبارہ رشوت کا مطالبہ کیا تو میں نے انکارکر دیا تو ہمیں کہا کہ یہ مرچیں فروخت نہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments