کچہری اور بھوانہ بازار میں دو افراد جیب تراشی کا شکار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کچہری اور بھوانہ بازار میں دو شہری جیب تراشوں کا شکار بن گئے۔
تھانہ ریل بازار کے علاقے کچہری بازار میں بلال نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اسکی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کرلیا۔ تھانہ کوتوالی کے علاقے بھوانہ بازار میں انوار نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ نامعلوم ملزموں نے اسکی جیب سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان چوری کر لیا ۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments