جشن ازادی کے حوالے سے گر ل گائیڈ ہاؤس میں تقریب
جشن ازادی کے حوالے سے گر ل گائیڈ ہاؤس میں تقریب نوجوان نسل کو استحکام پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،ارم حامد حمید
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جشن ازادی کے حوالے سے گر ل گائیڈ ہاؤس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کی مہمان خصوصی ایم این اے ارم حامد حمید تھی تقریب کا اغاز تلاوت قران پاک اور پرچم کشائی سے کیا گیا اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو استحکام پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے پاکستان ہماری پہچان ،ہماری شان اور ہماری انے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہے اس موقع پر صغری عالم ،قیصرہ اسماعیل ،شازیہ بنگش، شہناز رانجھا اور سکول و کالج کی اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی مقررین نے جشن ازادی کے حوالے سے کہا کہ وطن عزیز سے محبت اور یکجہتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا اظہار ضروری ہے بچوں نے تقاریر و ٹیبلو پیش کی اخر میں کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments