جشن آزادی تقریب میں طالب علم شیخ صائم محمود کی انگریزی تقریر کو بھرپور پذیرائی

جشن آزادی تقریب میں طالب علم شیخ  صائم محمود کی انگریزی تقریر کو بھرپور پذیرائی

بھیرہ (نامہ نگار)جشنِ آزادی کے سلسلے میں گنج منڈی بھیرہ میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران طالب علم شیخ صائم محمود نے انگریزی زبان میں پُرجوش اور مؤثر تقریر کرکے شرکاء سے بھرپور داد وصول کی۔

اپنی تقریر میں شیخ صائم محمود نے تحریکِ آزادی پاکستان کے قائدین اور قومی ہیروز کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور ملکی ترقی میں نوجوان نسل کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کو تعلیم، محنت اور قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے طالب علم شیخ صائم محمود کی شاندار تقریری صلاحیتوں اور اعتماد کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سند پیش کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی سے ان میں مزید آگے بڑھنے ، اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...