وہاڑی میں ڈکیتی، چوری وسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں

وہاڑی میں ڈکیتی، چوری وسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں

شہری موبائل فون، موٹر سائیکلیں، نقدی و سامان سے محروم،مقدمات درج

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)شہر اور گردونواح میں ڈکیتی، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، مختلف واقعات میں متعدد شہری موبائل فون، موٹر سائیکلوں، نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں 409 ای بی کے رہائشی اکرام سے ڈاکو موٹر سائیکل سی ڈی 70 اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔ محمد انور کی بیل ریڑھی نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ صدر کی حدود میں تین ڈاکو اختر جاوید سے موٹر سائیکل اور 32ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ اسی تھانہ کی حدود میں دودھ فروش مجاہد انور سے دو افراد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ عبدالرشید کی سموسے کی دکان سے نامعلوم چور سامان چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم شخص طالب علم عبد المنان سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔ میکائیکل کا تقریباً 3 لاکھ روپے مالیت کا بکرا بھی نامعلوم چور لے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...