نمبرداری انتخاب کے پہلے مرحلے میں ملک اویس کو واضح برتری

نمبرداری انتخاب کے پہلے مرحلے میں ملک اویس کو واضح برتری

نمبرداری انتخاب کے پہلے مرحلے میں ملک اویس کو واضح برتری اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل نتائج مرتب کرکے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو ارسال کر ینگے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) چک نمبر 29 شمالی میں نمبرداری کے انتخاب کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، جس میں اہلِ دیہہ کی رائے جاننے کے لیے باقاعدہ عمل درآمد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سرگودھا احمد شیر گوندل نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 29 شمالی کا دورہ کیا اور دیہاتیوں سے نمبرداری کے امیدواروں کے بارے میں ان کی رائے حاصل کی۔نمبرداری کے لیے ملک اویس ممتاز اعوان اور ملک اکرم خان کے درمیان براہِ راست مقابلہ تھا۔ امیدواروں کی جانب سے پیش کی گئی فہرستوں کے مطابق ملک اویس ممتاز اعوان کے حق میں 346 جبکہ ملک اکرم خان کے حق میں 46 افراد نے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔رائے شماری کے پہلے مرحلے میں ملک اویس ممتاز اعوان نے بھاری اکثریت سے واضح برتری حاصل کر لی۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل نتائج مرتب کرکے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو ارسال کریں گے ، جس کے بعد متعلقہ ریکارڈ، قواعد و ضوابط اور قانونی تقاضوں کی روشنی میں نمبرداری کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نمبرداری کا حتمی فیصلہ مکمل شفافیت، میرٹ اور سرکاری قوانین کے مطابق کیا جائے گا تاکہ عوام کے اعتماد کو برقرار رکھا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...