خاتون کے اغوا کی کوشش،ملزم پرس،موبائل لے اڑے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے ملزموں نے پرس اور دیگر سامان چھین لیا۔
تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں کنیز فاطمہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ جھنگ روڈ پر جا رہی تھی کہ اس دوران ملزموں نے مبینہ طور پر اسے قابو کر کے اغواکرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزم اس کا پرس چھین کر فرار ہو گئے جس میں نقدی، موبائل اور دیگر سامان موجود تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments