مکہ معاہدہ ، اقتصادی شراکت داری شامل کی جائے : انجمن تاجران

مکہ معاہدہ ، اقتصادی شراکت داری شامل کی جائے : انجمن تاجران

پاکستان، سعودیہ ،ترکیہ تجارت کے حجم میں کئی گنا اضافہ کرنے کی رکھتے :اشرف بھٹی

لاہور(آئی این پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے تحت تشکیل دئیے جانے والے مشترکہ سیاسی و عسکری فریم ورک کو مزید جامع بنایا جائے اور اس میں معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو بھی شامل کیا جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط سیاسی و دفاعی روابط کے ساتھ اقتصادی شراکت داری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے تجویز دی کہ فریم ورک میں تینوں ممالک کے وزرائے تجارت، متعلقہ معاشی اداروں اور نجی شعبے کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے لیے عملی حکمت عملی مرتب ہو سکے ۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ باہمی تجارت کے حجم میں کئی گنا اضافہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔تینوں ممالک کے درمیان تجارتی رکاوٹیں کم، بزنس ٹو بزنس روابط مضبوط اور مشترکہ صنعتی و ٹیکنالوجی منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...