حکومت اقلیتوں کے تحفظ ، مذہبی ہم آہنگی کیلئے پرعزم:رمیش سنگھ

حکومت اقلیتوں کے تحفظ ، مذہبی ہم آہنگی کیلئے پرعزم:رمیش سنگھ

صوبائی وزیر کاجڑانوالہ واقعہ کے 3سال مکمل ہونے پر متاثرین سے اظہار یکجہتی

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے جڑانوالہ واقعہ کے تین سال مکمل ہونے پر متاثرہ خاندانوں اور مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 اگست کی تلخ یادیں آج بھی قوم کے دلوں میں تازہ ہیں اور سانحہ جڑانوالہ ہمارے اجتماعی ضمیر پر ایک گہرا زخم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ اور ان کے بنیادی حقوق کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔

سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت نے اقلیتوں کے تحفظ، مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو اپنی ترجیحات میں نمایاں مقام دیا ہے۔ حکومت پنجاب کسی بھی شہری کے خلاف مذہب، عقیدے یا شناخت کی بنیاد پر ناانصافی کو برداشت نہیں کرے گی۔ ریاست کی بنیادی ذمہ داری اپنے تمام شہریوں کی جان، مال اور عزت کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔ پنجاب حکومت نے اقلیتی برادریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں اور قانون کی بالادستی پر واضح پالیسی اختیار کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...