مدارس کی رجسٹریشن کاطریقہ کار جلد مکمل کیا جائے :طاہر اشرفی
بینک اکاؤنٹس کھولنے کی سہولت فراہم کی جائے ،ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کا مسئلہ حل کیا جائے ۔انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مدارس کی رجسٹریشن اور دیگر معاملات پر گفتگو کی ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں مدارس کے 15 بورڈز موجود ہیں جبکہ 22 ہزار مدارس کی رجسٹریشن چیریٹی کمیشن کے ذریعے کی جائے تاکہ نیا نظام شروع کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی سہولت فراہم کی جائے اور بیرونِ ملک سے آنے والے طلبہ کے لیے بھی ضروری سہولیات پیدا کی جائیں۔ انہوں نے مدارس پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تعلیم دینے کے الزامات کو بغیر تحقیق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی مدرسے کے بارے میں ثابت ہوجائے کہ وہاں دہشت گردی یا انتہا پسندی کی تربیت دی جارہی ہے تو وہ خود ایسے مدرسے کو تالہ لگانے کے لیے تیار ہیں۔ مکہ مکرمہ معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد اور وحدت کی جانب اہم قدم ہے ، اس کے دائرے کو دیگر اسلامی ممالک تک وسیع ہونا چاہیے ۔ تشدد سے مسائل حل نہیں ہوتے ، مذاکرات کا راستہ ہی بہترین راستہ ہے ، ملک کی مذہبی اور سیاسی قوتوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments