گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم نقدی، زیورات لے گئے

 گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم نقدی، زیورات لے گئے

ظفر آباد میں واردات، گلبرگ کے علاقے سے ٹرانسفارمر، تاریں چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر چور الماری کا صفایا کرگئے ۔تھانہ رضا آباد کے علاقے محلہ ظفر آباد میں غلام مصطفی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اسکے گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر گھر میں داخل ہوکر الماری سے نقدی، موبائلز، زیورات، ایل ای ڈی اور اہم دستاویزات چوری کرکے فرار ہو گئے ۔ تھانہ گلبرگ کے علاقے میں فیسکو کی جانب سے نصب کیا گیا بجلی کا ٹرانسفارمر، تاریں اور دیگر سامان رات کی تاریکی میں چورلے گئے ۔ تھانہ گلبرگ کے ہی علاقے میں ابراہیم نامی شہری سڑک کنارے موبائل پر کال سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزموں نے جھپٹا مار کر اس سے موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں جاوید نامی شہری کے گھر کے باہر سے رات کو ملزم بجلی کا میٹر، تاریں اور دیگر سامان لے گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...