جعلی و ملاوٹ شدہ کھادکے 65 بیگ برآمد ،مقدمہ درج

جعلی و ملاوٹ شدہ کھادکے 65 بیگ برآمد ،مقدمہ درج

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کی حویلی دیوان میں کھاد ڈیلر کیخلاف کارروائی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع/اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر جھنگ مہر ناصر سیال نے کارروائی کرتے ہوئے لیبارٹری رپورٹ کے مطابق جعلی قرار پانے والی ڈی اے پی کھاد کے 65 بیگ برآمد کر لیے ۔ کھاد عنصر عباس نامی کھاد ڈیلر سکنہ پل کچہ حویلی دیوان علاقہ تھانہ مسن سے برآمد کی گئی، ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔اس موقع پر مہر ناصر سیال نے کہا کہ ملاوٹ مافیا اور جعلی زرعی کھادوں کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری رہے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...