ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات چوری ،سٹور کیپر برطرف ،3معطل
ایم ایس ڈاکٹر امتیاز احمد نے سکینڈل کی مزید تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دیدی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں ادویات چوری کا سکینڈل ،ایم ایس ڈاکٹر امتیاز احمد نے ادویات چوری میں ملوث 5 ملازمین کیخلاف سخت ایکشن لے لیا ، 3 ملازمین معطل ایک کی خدمات سرنڈر اور ایک کونوکری سے برطرف کردیا۔ایم ایس نے سٹور کیپر فیصل جاوید کو برطرف کردیا ،سٹور کیپر محمد اصغر کی خدمات سرنڈرکردیں ۔وارڈ کلینر نور داؤد ،سویپرجینٹوریل سٹاف علی شیر ،انڈر ٹریننگ ڈسپنسر امیر حمزہ کومعطل کردیاجبکہ ادویات چوری سکینڈل کی مزید تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کمیٹی بنادی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments