انکم ٹیکس ریٹرن، قانونی و تکنیکی امورکے حوالے سے سیمینار

 انکم ٹیکس ریٹرن، قانونی و تکنیکی امورکے حوالے سے سیمینار

آئی آر آئی ایس میں حالیہ پیشرفت اور ٹیکس پروفیشنلز کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )انکم ٹیکس ریٹرن سال 2026 کے حوالے سے سیمینارگوجرانوالہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام بار روم، جی ٹی بی اے گوجرانوالہ میں معلوماتی سیمینار ہوا۔سیمینار میں نئے انکم ٹیکس ریٹرن، اہم قانونی و تکنیکی امور، آئی آر آئی ایس میں ہونیوالی حالیہ پیشرفت اور ٹیکس پروفیشنلز کو درپیش عملی مسائل کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔سیمینار کے مہمانِ خصوصی خالد جمیل چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او گوجرانوالہ تھے اور ٹیکس بار کے ممبران سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر علی عدنان کمشنر زون-II، فائزہ بشیر ایڈیشنل کمشنر، راؤ شہزاد ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو اور میاں اویس شفیق اسسٹنٹ کمشنر نے بھی شرکت کی۔ میاں اویس شفیق نے فکسڈ ٹرن اوور ٹیکس سکیم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سیمینار سے پیٹرن ٹیکس بارمیاں عبدالغفار ایڈووکیٹ ،نائب صدر پاکستان ٹیکس بار ثاقب شیخ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔صدر ٹیکس بار ایسوسی ایشن سید حسن عسکری نے تمام افسر وں اور مقررین کا قیمتی وقت، پیشہ ورانہ رہنمائی اور ٹیکس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...