سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں گھوسٹ ملازمین، 575 برطرف، 184 کی خدمات سرنڈر

سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں گھوسٹ ملازمین، 575 برطرف، 184 کی خدمات سرنڈر

46 افسروں ، ملازمین کوشوکاز نوٹس، 52 کو وارننگ ،21 کا مختلف یونین کونسلوں میں تبادلہ ،صفائی کی نگرانی کیلئے ٹیمیں تشکیل ، اصلاحات سے عوامی شکایات کم ہونگی :سی ای او عبد الرزاق ڈوگر

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بڑے پیمانے پر گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا،بغیر کام تنخواہیں لینے والے 575 گھوسٹ ملازمین پکڑے گئے جن کو نوکری سے برخاست کردیا گیا جبکہ ناقص کارکردگی پر 184 ملازمین کو واپس ان کے محکموں میں بھجوادیاگیا جس سے کمپنی کوماہانہ اڑھائی کروڑ روپے کا نقصان ہورہا تھا۔ گوجرانوالہ شہر اورصدر کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام کیلئے متعلقہ یونین کونسلوں کی سطح پر سپروائزر ،انسپکٹرز ،سینٹری سپروائزر اور سینٹری ورکرز کی ڈیوٹیاں لگائی تھی تھی مگر بیشتر علاقوں پر صفائی وستھرائی کے کاموں کے ناقص انتظامات کی شکایات مل رہی تھیں جس پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق ڈوگر نے تحقیقات کر ائی ،اس دوران 575 ملازمین گھوسٹ نکلے جو صرف تنخواہیں وصول کررہے تھے انہیں برخاست کردیا گیا

جبکہ184 ملازمین دیگر محکموں سے آئے تھے جن کو واپس بھجوادیا گیا جبکہ 46افسروں ،ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کرد ئیے گئے ،52 ملازمین کو وارننگ دی گئی جبکہ21 افسر وں ،ملازمین کومختلف یونین کونسلوں اورتحصیلوں میں ٹرانسفر کردیاگیا اور کوڑا کرکٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اٹھانے ،تلف کرنے کیلئے الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں جو روزانہ رپورٹس ارسال کریں گی ۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او عبد الرزاق ڈوگر نے بتایا کہ کمپنی پر بوجھ ملازمین اوراضافی سیٹوں پر کام کرنے والوں کو نکالا جارہا ہے جس سے محکمہ کو ماہانہ کروڑوں روپے کا فائدہ ہوگا اورعوامی شکایات بھی کم ہونگی، یونین کونسلوں کی سطح پر ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو فعال کردیاگیا ہے جن کی نگرانی کیلئے افسر وں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...