جنوبی پنجاب میں لاکھوں بچے سکولوں سے باہر، صورتحال مزید سنگین

جنوبی پنجاب میں لاکھوں بچے سکولوں سے باہر، صورتحال مزید سنگین

اقدامات کے باوجود متعدد اضلاع میں صورتحال تشویشناک، سب سے زیادہ متاثرراجن پور میں شرح 48 ، ڈی جی خان 46، مظفرگڑھ 45 ، رحیم یار خان میں 43 فیصد بچے سکولوں سے باہر

ملتان (شاہد لودھی سے )پنجاب میں سکول جانے کی عمر کے بچوں کو تعلیمی نظام میں شامل کرنے کے اقدامات کے باوجود متعدد اضلاع میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح تشویشناک ہے ۔ جنوبی پنجاب اس مسئلے سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔ تازہ تعلیمی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سکولوں سے باہر بچوں کی مجموعی شرح 24 فیصد ہے ، جبکہ جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع میں یہ 40 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے ۔راجن پور میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح 48 فیصد ہے جو صوبے میں سب سے زیادہ ہے ۔ ڈیرہ غازی خان میں 46 فیصد، مظفرگڑھ 45 فیصد اور رحیم یار خان میں 43 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ لودھراں میں یہ شرح 40 فیصد، بہاولنگر میں 38 فیصد اور بہاولپور میں 37 فیصد ہے ، جبکہ لاہور میں شرح 10 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔صنفی اعتبار سے لڑکیوں میں سکول سے باہر ہونے کی شرح 22 فیصد جبکہ لڑکوں میں 19 فیصد ہے ۔ دیہی علاقوں میں یہ شرح 24 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 14 فیصد ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوبی پنجاب کے سات اضلاع میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح صوبائی اوسط سے 13 سے 24 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے ۔پنجاب میں تقریباً 64 لاکھ بچے کبھی سکول میں داخل نہیں ہوئے جبکہ 31 لاکھ سے زائد بچے داخلے کے بعد تعلیم چھوڑ چکے ہیں۔ اس صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسئلہ صرف داخلوں تک محدود نہیں بلکہ بچوں کو سکول میں برقرار رکھنا بھی بڑا چیلنج ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...