ملکی ترقی اور استحکام کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا:لیگی رہنما
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی شاہد عثمان ابراہیم اور سابق وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم ،اسلم ابراہیم انصاری نے مسلم لیگی ساتھیوں سابق یوسی چیئرمینوں کے ہمراہ مرکزی دفتر میں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی
جبکہ پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ اس موقع پر یومِ آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔ مقررین رانا مقصود احمد ،اکرام شانی مغل،چودھری شاہد محمود ، جمیل جٹ ،میاں مصدق،احسن اکرم مغل،یاسین انصاری،راشد گجر،عتیق الرحمن،عثمان الحق بٹ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے سب کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments