جواں سالہ لڑکی ،شادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی

 جواں سالہ لڑکی ،شادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی

ڈجکوٹ اور ایئرپورٹ کے علاقہ میں درندگی،مقدمات ،ملزموں کی تلاش جاری جڑانوالہ کے علاقے میں اوباش نے نابالغ لڑکی کو قابو کرکے ہوس کانشانہ بناڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں خلیل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی جواں سالہ بیٹی کو اغواکرلیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں مشتاق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی غیر موجودگی میں اہلیہ کو اغواکر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں اور مغویوں کی تلاش شروع کردی۔تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں اوباش ملزم نے نابالغ لڑکی کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ عرفان نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی 11 سالہ بیٹی کو قابو کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...