بجلی، گیس،تیل سستا ،شرح سودکم کی جائے :تاجربرادری
حکومت عوا م ،بزنس کمیونٹی کوریلیف دے : اسلم بھلی، شیخ فاضل، عبدالمنان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کے سابق نائب صدر سپریم انجمن تاجران اورکریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازارکے صدر حاجی اسلم بھلی،جنرل سیکرٹری شیخ فاضل، چیئر مین میاں عبدالمنان اور سینئر عہدیدداروں نے کہا ہے کہ انرجی ٹیرف میں اضافہ اور انگنت ٹیکسوں سے اسوقت ملک کا ہر چھوٹا بڑا تاجو و صنعتکار مشکلات کا شکار ہے اس میں سب سے زیادہ بلکہ بنیادی کردارپالیسیوں کے عدم تسلسل کا ہے حکومت اسکا نوٹس لے انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی گیس سستی اور مارک سنگل ڈیجٹ پر لانے کے اقدامات اٹھائے جائیں اوربزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرے حکومت کے اس اقدام سے جہاں تاجروں کا اعتماد بحال ہوگا وہیں برآمدات کے فروغ میں بھی مدد ملے گی ۔ سخت پالیسیوں کے باعث لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے سے کتراتے ہیں کیونکہ انکی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔اسلم بھلی نے کہا کہ تاجروں کو حکومت سے بہت سی توقعات ہیں انکی مایوسی دور کی جائے حکومت کے پاس معاشی ماہرین کی بہترین ٹیم موجودہے اس ٹیم کو ملک میں معا شی و اقتصادی انقلاب کے عزم کی تکمیل اور صنعتی انقلاب لانے کیلئے بجلی، گیس اور تیل کی قیمتیں اور مارک اپ کی بلند شرح کو کم کرنا چاہئے تاکہ برآمدی تاجر پیداواری لاگت میں اضافے اور خطے میں عدم مسابقت جیسے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments