شاپنگ مالز پر فیبرک بیگز کی قیمت لینے کا سلسلہ نہ رک سکا
حکومت شاپنگ مالز اور بڑے برانڈز کے لیے واضح قواعد وضع کرے :شہری
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ہزاروں روپے کی خریداری کے باوجود شاپنگ مالز کی جانب سے برانڈنگ والے نان وون فیبرک بیگز کی الگ قیمت وصول کرنے کا سلسلہ نہ رک سکاجبکہ مالز یا برینڈ اپنی تشہیر والے پرنٹڈ بیگز کی قیمت وصول نہیں کرسکتے ۔پنجاب حکومت نے سنگل یوز پلاسٹک بیگز کے الگ چارجز پر پابندی عائد کرتے ہوئے کاروباری مراکز کو ماحول دوست اور قابل استعمال بیگز کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی توشاپنگ مالز نے الگ طریقہ اختیار کرلیا جس میں صارفین کو قیمت لیکر نان وون بیگ دئیے جاتے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص ہزاروں روپے کی خریداری کرتا ہے اور برانڈ اسے سامان رکھنے کے لیے بیگ بھی فراہم نہیں کرتا۔
شاپنگ مالز میں خریداری کے دوران متعدد دکانوں سے سامان لینے والے صارف کو ہر برانڈ سے الگ بیگ خریدنا پڑتا ہے جس سے معمولی رقم بھی اضافی بوجھ بن جاتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے یہ واضح کریں کہ ایسے نان وون بیگز جو مکمل طور پر برانڈ کی تشہیر کے لیے پرنٹ کیے گئے ہوں انکی قیمت وصول کرنے کا طریقہ کار کیا ہونا چاہیے اور کیا صارف کو سامان رکھنے کے لیے مناسب بیگ فراہم کرنا کاروباری ادارے کی ذمہ داری ہے یا ہر خریداری کے بعد بیگ الگ سے خریدنا ہوگا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شاپنگ مالز اور بڑے برانڈز کے لیے واضح قواعد وضع کرے۔ تاکہ ماحول دوست بیگز کے نام پر صارفین سے غیرضروری رقم وصول کرنے کے ساتھ ساتھ انہی صارفین کو برانڈ کی مفت تشہیر کا ذریعہ بنانے کا سلسلہ ختم ہوسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments