جڑانوالہ: سکولوں میں صفائی، رجسٹریشن کی بروقت تکمیل کی ہدایت
ڈی ڈی ای او طارق محمود کی زیر صدارت اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں کا اجلاس
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق محمود کی زیر صدارت اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سکولوں کے تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں زیبرا کراسنگ کی تصاویر درست طریقے سے اپ لوڈ کرنے ، ایس ایم یو اور ایس ایم سی سکیموں پر پیش رفت، طلبہ کے ب فارم کی صورتحال اور پانچویں و آٹھویں جماعت کے طلبہ کی 100 فیصد رجسٹریشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔طارق محمود نے کہا کہ سکول دوبارہ کھلنے سے قبل صفائی ستھرائی، فرنیچر اور عمارت کی ضروری مرمت مکمل کی جائے ۔ سکول خوبصورتی مقابلے کی تیاری کے ساتھ مخیر حضرات اور سابق طلبہ کا تعاون حاصل کیا جائے ۔انہوں نے تمام اے ای اوز کو ہدایت کی کہ اپنے مراکز کے سکولوں کا اندرونی آڈٹ مکمل کرکے جامع رپورٹ پیش کریں اور تمام امور پر بروقت عملدرآمد و قریبی نگرانی یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments