چنیوٹ: پولیس کی تفتیشی صلاحیتیں بہتر بنانے کیلئے تربیتی ورکشاپ

چنیوٹ: پولیس کی تفتیشی صلاحیتیں بہتر بنانے کیلئے تربیتی ورکشاپ

ورکشاپ میں ڈی پی اوکاخطاب ، ضلع بھر کے تفتیشی افسروں نے شرکت کی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس افسروں کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے کے لیے ڈی پی او آفس میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان ملک، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر علی احتشام اور ضلع بھر کے تفتیشی افسروں نے شرکت کی۔تربیتی ورکشاپ کے دوران انسدادِ زیادتی قانون، منشیات اور دیگر مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر علی احتشام نے تفتیشی امور میں نقائص کی نشاندہی اور معیارِ تفتیش بہتر بنانے کے حوالے سے آگاہی دی۔ شہادتوں کو پیشہ ورانہ انداز میں محفوظ کرنے اور عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنے کے حوالے سے بھی تربیت فراہم کی گئی۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پولیس افسروں کی پیشہ ورانہ مہارت مزید بہتر بنائی جا رہی ہے ۔ ٹھوس شواہد اور معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزموں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...