حافظ نعیم الرحمن کی خواتین کارکنوں کوبھی لاہوردھرنا میں شرکت کی ہدایت

 حافظ نعیم الرحمن کی خواتین  کارکنوں کوبھی لاہوردھرنا میں شرکت کی ہدایت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور لیوی ٹیکس کے خلاف لاہور میں جاری دھرنا پٹرول کی قیمت 225 روپے مقرر اور لیوی ٹیکس کے خاتمے تک جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے خواتین کارکنوں کو بھی لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی۔

صوبہ بھر سے سینکڑوں خواتین احتجاجی دھرنے میں شریک ہوں گی۔ ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے دھرنے میں موجود کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنے ہاتھوں اپنی قبر کھود رہے ہیں۔ عوام کی جو حالت آمر بھی نہیں کرسکے ، وہ جمہوری ہونے کے دعویدار موجودہ حکمرانوں نے کردی ہے ۔ حکومت اپنے منافع میں کمی کرے تو پٹرول 200 روپے فی لٹر سے کم میں عوام کو فراہم کیا جاسکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...