چنیوٹ: 13مریم نواز ہیلتھ کلینکس میں الٹراساؤنڈ مشینیں فراہم

چنیوٹ: 13مریم نواز ہیلتھ کلینکس میں الٹراساؤنڈ مشینیں فراہم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ضلع چنیوٹ میں شہریوں کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی چنیوٹ کے زیر اہتمام مریم نواز ہیلتھ کلینکس میں الٹراساؤنڈ مشینوں کی فراہمی کے حوالے سے مریم نواز ہسپتال چک نمبر 14 میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے خصوصی شرکت کی اور مریم نواز ہیلتھ کلینکس کے ڈاکٹروں میں الٹراساؤنڈ مشینیں تقسیم کیں۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر احمد خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نائمہ اشرف، ڈی سی ایم آر این سی ایچ ڈاکٹر سلمان سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران اور متعلقہ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...