ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر کا سول ویٹرنری ہسپتالوں کا معائنہ

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر کا سول ویٹرنری ہسپتالوں کا معائنہ

علاج معالجے کی سہولیات، عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی کابھی جائزہ لیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے ضلع فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں قائم سول ویٹرنری ہسپتالوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال 242 رب دسوہا، 248 رب دالووال اور 253 رب جہانگیر کلاں کا دورہ کرکے جانوروں کے علاج معالجے کی سہولیات، عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، فیلڈ میں عملے کی کارکردگی، سرکاری ریکارڈ اور صفائی ستھرائی سمیت مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتالوں میں موجود ادویات اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی خدمات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مویشی پال حضرات کو بروقت اور معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ میں عملے کی مؤثر کارکردگی، ادویات کی بروقت دستیابی اور جانوروں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...