منشیات کے مضر اثرات سے آگاہی، الائیڈ ہسپتال میں سیمینار
شرکاکا معاشرے کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے آگاہی کی اہمیت پر زور
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) انجمن انسداد منشیات الائیڈ ہسپتال دوم کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار منعقد ہوا، جس میں ماہر امراض نفسیات پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر، پرنسپل فیصل آباد گرائمر سکول اینڈ کالج رفعت نوید، ڈاکٹر سمرین افضل، چیئرمین انسداد منشیات میاں رضوان صدیق، جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات آمنہ اکرم، پروفیسر محمد رحمت اللہ سیالوی، میاں عثمان صدیق چودھری، نائب صدر محمد پرویز، سماجی کارکن ندا رضوان، محمد افضل جلندھری اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے شرکاء کو منشیات کے انسانی صحت پر مضر اثرات سے آگاہ کیا اور معاشرے کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے آگاہی کی اہمیت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments