فیصل آباد: کروڑوں کے ڈرینج و سیوریج منصوبوں کی منظوری
کمشنر عمران حامد شیخ کی زیر صدارتڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ،منصوبے 31مارچ 2027، 31دسمبر 2026اور 30جون 2027تک مکمل ہونگے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف چوہان، ایم ڈی واسا ثاقب رضا اور ہائی ویز کے افسران نے شرکت کی۔ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 38 کروڑ روپے کی لاگت سے فیصل آباد شہر میں ڈرینج سسٹم کی اپ گریڈیشن، 33 کروڑ روپے کے فنڈز سے شاداب کالونی، محمد پورہ، بدر کالونی، دارالحسان ٹاؤن، تلیاں والا، جھنگ روڈ اور نڑوالا روڈ سے ملحقہ آبادیوں میں سیوریج سسٹم کی بحالی جبکہ 40 کروڑ روپے کی لاگت سے رسالہ والا روڈ سے ڈجکوٹ سیپج ڈرین تک سلج کیریئر کی تعمیر و مرمت کی منظوری دی۔ عوامی بہبود کے تینوں اہم منصوبے بالترتیب 31 مارچ 2027ء، 31 دسمبر 2026ء اور 30 جون 2027ء تک مکمل کیے جائیں گے ۔ کمشنر نے کہا کہ شہریوں کے سیوریج سے متعلق دیرینہ مسائل کے حل کے لیے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments