بلگن میں فلڈ لائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چک نمبر 153 گ ب بلگن میں رانا دانش اینڈ رانا عثمان یوسف میموریل فلڈ لائٹ کبڈی ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر سے کبڈی کی نامور ٹیموں نے شرکت کی۔
ٹورنامنٹ کے آرگنائزر رانا وقاص اور رانا یاسر رسول تھے ۔ فائنل میچ کے موقع پر صدر آئی ایل ایم ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ، سینئر صحافی میاں عاطف سعید، پرنسپل سلطان فاؤنڈیشن ہائی اسکول میاں تنویر انور، رانا یاسر رسول، سفیر وحید چوہدری، رانا انیس امجد اور کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات موجود تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments