مسلمان کو چاہیے کہ وہ کثرت سے درود و سلام کا ورد کرے ،پیر محمد فاروق

مسلمان کو چاہیے کہ وہ کثرت سے  درود و سلام کا ورد کرے ،پیر محمد فاروق

بھیرہ (نامہ نگار) معروف سیاسی و مذہبی شخصیت، کالم نگار پیر محمد فاروق بہاؤ الحق شاہ نے کہا ہے کہ درود شریف اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قرب حاصل کرنے، دلوں کو نورِ ایمان سے منور کرنے اور حضور نبی کریم ﷺ سے محبت و عقیدت کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔

مسلمان کو چاہیے کہ وہ کثرت سے درود و سلام کا ورد کرے اور اپنی زندگی کو سیرتِ طیبہ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالے ۔وہ مرکزی سیرت کمیٹی بھیرہ کے صدر حاجی یعقوب خان بلوچ اور دیگر عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیرتِ طیبہ ﷺ کا فروغ اور تعلیماتِ نبوی ﷺ کو عام کرنا ہم سب کی دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے ، اس مقصد کے لیے سیرت کمیٹی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...