ڈی پی او کی سلانوالی میں عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے کھلی کچہری
منشیات فروش جو کہ انسانیت کی قاتل ہیں کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں
سلانوالی(نمائندہ دنیا)ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے ڈی ایس پی افس سلانوالی میں عوامی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے کھلی کچہری لگائی جس میں ڈی ایس پی فیصل عباس چدھڑ تھانہ سلانوالی کے ایس ایچ او سرفراز احمد دتوانہ تھانہ شاہ نکڈر کے ایس ایچ او وسیم عباس سمیت دونوں تھانوں کے پولیس افسران موقع پر موجود تھے اس موقع پر سائلین کی بڑی تعداد نے فرداً فرداً اپنی شکایات ڈی پی او کو پیش کیں جن پر ڈی پی او نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر ڈی پی او نے پولیس افسران پر واضح کیا کہ منشیات فروش جو کہ انسانیت کی قاتل ہیں کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور انہیں اور ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع کرنے کے سلسلہ میں آہنی ہاتھ استعمال کیا جائے انہوں نے کہا کہ پولیس افسران زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں اور اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ پولیس ہیلپ لائن 15 پر کالز کرنے والوں کو تھانہ بلا کر ان کی شکایات کو سنا جائے اور ازالہ کے لیے فوری مؤثر کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments