میانوالی : جدید سہولیات سے آراستہ لائیو سٹاک آپریشن تھیٹر کا افتتاح

میانوالی : جدید سہولیات سے آراستہ لائیو سٹاک آپریشن تھیٹر کا افتتاح

عاصم شیر میکن نے سول ویٹرنری ہسپتال میں فیتہ کاٹا اور تختی کی نقاب کشائی کی

میانوالی (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جانوروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کا ایک اور احسن اقدام، میانوالی میں جدید سہولیات سے آراستہ لائیو سٹاک آپریشن تھیٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردار عاصم شیر میکن نے سول ویٹرنری ہسپتال میانوالی میں فیتہ کاٹا اور تختی کی نقاب کشائی کرکے اپریشن تھیٹر کا باضابط افتتاح کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ھیڈ کوارٹر عمر فاروق، ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈویژن ساجد اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع السلام کے علاؤہ مقامی سیاسی قیادت کے نمائندگان، میڈیا، محکمہ لائیوسٹاک کے ڈاکٹر ز، پیراویٹس اور فارمرز حضرات موجود تھے۔

پارلیمانی سیکرٹری نے ا پریشن تھیٹر کے مختلف شعبہ جات اور طبی آلات کامعائنہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران نے پارلیمانی سیکرٹری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ اپریشن تھیٹر جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے جہا ں پر پالتو جانوروں کے اپر یشن کیئے جائیں گے اور انھیں علاج معالجہ کی دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ اپریشن تھیٹر کی افتتاحی تقریب سے پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار عاصم شیر میکن نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مویشی پال حضرات اور شہریوں کو لائیوسٹاک کی جدید ترین سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں۔ تاکہ ملک میں لائیوسٹاک کے شعبہ کی ترقی اور گوشت و دودھ کی پیدا وار میں خاطر خواہ اضافہ کو یقینی بنا یا جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...