ڈپٹی کمشنر کا جنرل بس اسٹینڈ اور مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا متعلقہ افسرا ن کے ہمرا ہ جنرل بس اسٹینڈ اور مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کا ٹھیا نے لاری اڈا کا دورہ کیا اور اڈا کے انتظامی امور میونسپل کمیٹی کے حوالے کرنے سے متعلق افسران سے بریفنگ لی۔ انہوں نے موقع پر محکمہ بلڈنگز اور میونسپل کمیٹی کے افسران کو جنرل بس اسٹینڈ کو مکمل طور پر فعال بنا نے کے سلسلہ میں ہدایات جاری کیئں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو مزیدہدایت کی کہ جنرل بس اسٹینڈ کے اندر مکمل صفائی ستھرائی کرائی جا ئے۔ اور درکار فنڈز کی دستیا بی کے بعد فوری طور پر باقی ما ندہ تعمیراتی کا موں کا مکمل کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments