گوجرہ :غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہریوں کا گرمی سے برا حال
گوجرہ (نمائندہ دنیا )گوجرہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہو سکا، بجلی کی بار بار بندش نے شہریوں کی راتوں کی نیند اور دن کا سکون چھین لیا جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
شہریوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ فیسکو گوجرہ کی جانب سے شہر اور گردونواح میں عرصہ دراز سے دن اور رات کے مختلف اوقات میں وقفے وقفے سے بجلی بند کی جا رہی ہے ۔ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی طویل اور بار بار بندش کے باعث گھروں میں خواتین، بچوں اور بالخصوص مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments