میاں بیوی کو گھر گھس کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)میاں بیوی کو گھر میں گھس کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں نرگس نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملز م گھر میں داخل ہو گئے اور اسے اس کے شوہر سمیت قابو کرلیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments