ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز ہسپتال ماموں کانجن کا دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز ہسپتال ماموں کانجن کا دورہ

مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث وسائل ناکافی ہیں :عملہ کی بریفنگ

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل آباد مدثر ممتاز نے مریم نواز ہسپتال 509 گ ب، ماموں کانجن کا سرپرائز وزٹ کرتے ہوئے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ہسپتال عملے نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے ہسپتال کی اپ گریڈیشن، اضافی فنڈز کی فراہمی اور طبی سہولیات میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔ عملے کا مؤقف تھا کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث موجودہ وسائل ناکافی ثابت ہو رہے ہیں، لہٰذا ہسپتال میں مزید سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مدثر ممتاز نے ہسپتال انتظامیہ اور عملے کے مسائل سنے اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہسپتال کے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کرنے اور دستیاب وسائل کے مطابق بہتری کے اقدامات پر بھی زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...