مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنماؤں کا گوجرہ کا دورہ، لواحقین سے اظہار تعزیت
گوجرہ (نمائندہ دنیا )مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی اور علامہ صاحبزادہ برق التوحیدی نے گوجرہ کا دورہ کیا
چک نمبر 298 ج ب میں معروف عالم دین و سکالر مولانا محمد اشرف جاوید فیصل آبادی کی ہمشیرہ اور دین محمد کریانہ والے کی اہلیہ کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔مرکزی رہنماؤں نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔ انہوں نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments