ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سندیلیانوالی میں کھلی کچہری

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سندیلیانوالی میں کھلی کچہری

شہریوں نے پولیس سے متعلق مسائل اور شکایات ڈی پی او کے سامنے رکھیں

سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر)ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سندیلیانوالی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔کھلی کچہری تھانہ اروتی کی حدود میں منعقد کی گئی، جس میں علاقے کے شہریوں نے پولیس سے متعلق مختلف مسائل اور شکایات ڈی پی او کے سامنے رکھیں۔ اس موقع پر ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری ازالے اور میرٹ پر کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور پولیس سے متعلق شکایات کا بروقت حل محکمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سائلین کی درخواستوں پر بلا تاخیر قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان باہمی رابطوں کو مضبوط بنانا اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بڑھ سکے ۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی پیر محل، ایس ایچ او تھانہ پیر محل مزمل حیات، ایس ایچ او اروتی، معززین علاقہ اور پریس کلب سٹی سندیلیانوالی کے میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...