سیرتِ نبویؐ انسانیت کیلئے کامل رہنمائی کا سرچشمہ : میاں محمد ابوبکر شرقپوری

سیرتِ نبویؐ انسانیت کیلئے کامل رہنمائی  کا سرچشمہ : میاں محمد ابوبکر شرقپوری

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین حضرت میاں محمد ابوبکر شرقپوری نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ امت مسلمہ کیلئے مشعلِ راہ اور زندگی کے ہر شعبے میں کامل رہنمائی کا سرچشمہ ہے ۔وہ جڑانوالہ میں سماجی رہنما ملک شبیر حسین کی والدہ مرحومہ کے چہلم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی عمر مبارک جب چھ برس تھی تو آپؐ کی والدہ محترمہ حضرت آمنہؓ کا وصال ہوگیا تھا، جس کا غم آپؐ کو ہمیشہ محسوس رہا۔ اس واقعہ سے ماں کی عظمت، محبت اور اولاد کے ساتھ اس کے گہرے تعلق کا اندازہ ہوتا ہے ۔میاں محمد ابوبکر شرقپوری نے ماں کی اولاد کے لیے بے لوث محبت، قربانی اور شفقت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ والدین خصوصاً ماں کی خدمت اور احترام دین اسلام کی بنیادی تعلیمات میں شامل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...