پاکستان نظریاتی بنیادوں پر قائم ہونے والی عظیم اسلامی ریاست :مولانا شبیر احمد عثمانی

پاکستان نظریاتی بنیادوں پر  قائم ہونے والی عظیم اسلامی  ریاست :مولانا شبیر احمد عثمانی

چناب نگر (نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر اور ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر کے بانی مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی وقتی یا ہنگامی تحریک کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک صدی پر محیط جدوجہد، فکری ارتقاء اور بے مثال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ملک ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ کے بعد پاکستان دنیا کی دوسری بڑی ریاست ہے جو ایک نظریے کی بنیاد پر وجود میں آئی۔مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ چناب نگر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے اصل مقاصد کی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لیے حاصل کیا گیا تھا اور اس کے استحکام کا راز بھی انہی اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...