مکوآنہ میں ایل پی جی سرکاری نرخ سے دوگنی قیمت پر فروخت
قیمتوں کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے ، اوور چارجنگ پر کارروائی کی جائے :شہری
مکوآنہ (نمائندہ دنیا )مکوآنہ میں ایل پی جی کی مبینہ طور پر من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے ، جہاں شہریوں کے مطابق ایل پی جی 500 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے ، جو سرکاری نرخ سے تقریباً دوگنی قیمت ہے ۔اوگرا نے اگست 2026ء کے لیے ایل پی جی کا سرکاری صارف نرخ 254.32 روپے فی کلو مقرر کر رکھا ہے ، جبکہ 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3,000.92 روپے مقرر کی گئی ہے ۔سرکاری نرخ کے مقابلے میں مکوآنہ میں 500 روپے فی کلو ایل پی جی فروخت ہونے کی صورت میں صارفین سے تقریباً 246 روپے فی کلو اضافی وصول کیے جا رہے ہیں، جس سے شہریوں پر بھاری مالی بوجھ پڑ رہا ہے ۔شہریوں نے تحصیل انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے ، اوورچارجنگ میں ملوث دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments