مسلم اوقاف کی اراضی بیچنے کا الزام ، شہری کیخلاف مقدمہ

مسلم اوقاف کی اراضی بیچنے کا الزام ، شہری کیخلاف مقدمہ

رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر ملزم نے باقی رقم کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم اوقاف کی 28 ایکڑ اراضی فروخت کرنے کے عوض مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے وصول کرنے کے الزام میں کامران شبیر نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ محمد حماد نے بتایا کہ ملزم نے 2022ء میں چک نمبر 459 ج ب کوٹ لکھنانہ میں واقع محکمہ اوقاف کی لیز شدہ 28 ایکڑ زرعی اراضی کا سودا 62 لاکھ 50 ہزار روپے میں طے کیا تھا اور  سٹامپ پیپر پر معاہدہ بھی تحریر کیا گیا تھا۔ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے بعد معلوم ہوا کہ محکمہ اوقاف نے مذکورہ اراضی کی نیلامی کا اشتہار جاری کر رکھا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر ملزم نے الٹا بقیہ ساڑھے 12 لاکھ روپے کی وصولی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔کامران احمد اشرف نے بھی الزام لگایا  ملزم نے اسی اراضی میں سے 14 ایکڑ زمین کا سودا اس کے ساتھ 45 لاکھ روپے میں طے کرکے 10 لاکھ روپے بطور بیعانہ وصول کئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...