سول ڈیفنس کے نئے وارڈنز کی انرولمنٹ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی گوجرہ روڈ پر واقع نجی میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ میں سول ڈیفنس کے نئے وارڈنز کی انرولمنٹ اور تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔
ورکشاپ کے دوران شرکاء کی پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں بطور وارڈن رجسٹریشن کی گئی اور انہیں زندگی بچانے کے بنیادی طریقوں، ابتدائی طبی امداد اور آگ بجھانے کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔شرکاء کو ہنگامی حالات میں بروقت ردعمل، انسانی جانوں کے تحفظ، ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا گیا جبکہ عملی مشقوں کے ذریعے کسی بھی ناگہانی صورتحال میں مؤثر اقدامات کرنے کی تربیت بھی دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments