گوجرہ :تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، سامان ضبط
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ، جرمانے کئے جائینگے
گوجرہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چودھری محمد ریاض کی ہدایت پر انتظامیہ نے شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا۔ کارروائی کے دوران مختلف مقامات سے تجاوزات کی زد میں آنے والا سامان قبضے میں لے کر میونسپل کمیٹی گوجرہ منتقل کر دیا گیا۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرہ سید یاسر علی شاہ کی نگرانی میں انکروچمنٹ انسپکٹر معظم علی نے ماتحت عملے کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی۔ اس دوران دکانوں کے باہر سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رکھا گیا تجاوزات کا سامان اٹھا کر تحویل میں لے لیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنا سامان دکانوں کی مقررہ حدود میں رکھیں اور شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں۔ حکام نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments