جھنگ گوجرہ روڈ پر دیوار گرنے سے 5سالہ بچی جاں بحق
سمیرا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی،8سالہ محمد حسن ولد محمد عارف زخمی ہوا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جھنگ گوجرہ روڈ پر بنگلہ نول والا کے قریب ایک دیوار گرنے کے نتیجے میں پانچ سالہ بچی جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق ناقص تعمیر کے باعث دیوار کھیلتے ہوئے بچوں پر آ گری، جس سے دو بچے ملبے تلے دب گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔حادثے میں پانچ سالہ سمیرا دختر محمد عارف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، جبکہ8سالہ محمد حسن ولد محمد عارف زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔لواحقین نے بچی کی میت ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں مجموعی طور پر دو بچے متاثر ہوئے ، جن میں ایک جاں بحق اور ایک زخمی شامل ہے ۔ واقعے کے بعد اہل علاقہ میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments