مسجد سے پانی کی موٹر چوری نمازیوں کو وضو میں مشکلات کا سامنا
ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا )آبادی بھک پورہ میں واقع النور مسجد (ایک کھجور والی مسجد) سے نامعلوم چور پانی کی موٹر (پمپ) چوری کرکے فرار ہوگئے ،
جس کے باعث نمازیوں کو وضو کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔چوری کی واردات نمازِ ظہر کے وقت سامنے آئی، جب مسجد انتظامیہ کو پانی کی موٹر غائب ہونے کا علم ہوا۔ موٹر چوری ہونے کے بعد مسجد میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگئی، جس سے نمازیوں کو وضو کی ادائیگی میں دشواری پیش آرہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments