تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں کے تبادلے ، افسروں کی نئی تعیناتیاں
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کمشنر فیصل آباد کی جانب سے مختلف تحصیلوں میں نائب تحصیلداروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
احکامات کے مطابق نائب تحصیلدار غلام مرتضیٰ کو ٹوبہ سے گوجرہ، اکبر علی کو ٹوبہ سے پیر محل، مس ماریہ رفیق اور ارشد علی محمود کو گوجرہ سے ٹوبہ تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ صفدر علی خان کو پیر محل سے تبدیل کرکے نائب تحصیلدار گوجرہ مقرر کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments