3کروڑتاوان کیلئے اغوا شخص متعدد مقدمات میں اشتہاری نکلا

3کروڑتاوان کیلئے اغوا شخص متعدد مقدمات میں اشتہاری نکلا

2روز قبل عمیر نامی شخص کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے اغوا کی رپورٹ درج کروائی تھی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے سے مبینہ طور پر 3 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا ہونے والا شخص بازیابی کے بعد خود متعدد مقدمات میں اشتہاری ملزم نکلا، جسے پولیس نے گرفتار کرکے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق دو روز قبل عمیر نامی شخص کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے اغوا اور اغوا کاروں کی جانب سے 3 کروڑ روپے تاوان طلب کیے جانے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کھڑلیانوالہ کے علاقے میں چھاپہ مار کر مغوی کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔بازیابی کے بعد جب پولیس نے عمیر کا ریکارڈ چیک کیا تو انکشاف ہوا کہ اس کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت اور دیگر نوعیت کے 10 سے زائد مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ مزید تحقیقات میں معلوم ہوا کہ وہ تھانہ سول لائنز کے ایک مقدمے میں اشتہاری بھی قرار دیا جا چکا ہے اور پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اغوا برائے تاوان کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرایا گیا، تاہم ریکارڈ کی جانچ کے دوران اس کی قانونی حیثیت سامنے آنے پر اسے گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ واقعہ کے مختلف پہلوؤں سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...