مخالفین نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر مخالفین نے شہری کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے میں مطلوب نے مقدمہ کا اندراج کرواتے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بنا پر اس کے بھتیجے کو قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں سمیت اسلحے کی مدد سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا۔ اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments