زیورات مفت پالش کرنے کا جھانسہ دے کر نوسر بازوں نے خاتون کو لوٹ لیا

زیورات مفت پالش کرنے کا جھانسہ  دے کر نوسر بازوں نے خاتون کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زیورات مفت پالش کرنے کا جھانسہ دے کر نوسر بازوں نے بوڑھی خاتون کو لوٹ لیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں محمود نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی بوڑھی والدہ کو گھر کے قریب ہی ملزمان نے مبینہ طور پر قابو کر لیا اور انہیں باتوں میں الجھاتے ہوئے مفت زیورات پالش کرنے کا جھانسہ دے کر ان سے زیورات ہتھیالئے اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...